حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم “ إِنَّ الْيَهُودَ إِذَا سَلَّمُوا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنَّمَا يَقُولُونَ سَامٌ عَلَيْكَ. فَقُلْ عَلَيْكَ ”.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے ، انہوں نے سفیان بن عیینہ ، اور امام مالک سے ، ان دونوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا ، کہامیں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ کہتے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہودی لوگ جب تم مسلمانوں میں سے کسی کو سلام کرتے ہیں تو سام علیک کہتے ہیں تم بھی جواب میں علیک کہا کرو ۔
Narrated Ibn `Umar:
Allah’s Messenger (ﷺ) said, “When the Jews greet anyone of you they say: ‘Sam’Alaika (death be upon you); so you should say; ‘Wa ‘Alaika (and upon you).'”
USC-MSA web (English) reference