حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قِيلَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَلاَ تَزَوَّجُ ابْنَةَ حَمْزَةَ قَالَ “ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ ”. وَقَالَ بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ قَتَادَةَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ مِثْلَهُ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے ، ان سے قتادہ نے ، ان سے حضرت جابر بن زید نے اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی سے نکاح کیوں نہیں کر لیتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میرے دودھ کے بھائی کی بیٹی ہے ۔ اور بشر بن عمر نے بیان کیا ، ان سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے قتادہ سے سنا اور انہوں نے اسی طرح جابر بن زید سے سنا ۔
Narrated Ibn `Abbas:
It was said to the Prophet, “Won’t you marry the daughter of Hamza?” He said, “She is my foster niece (brother’s daughter). “
USC-MSA web (English) reference