حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَةَ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأُبَىٍّ ” إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ {لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا} ”. قَالَ وَسَمَّانِي قَالَ ” نَعَمْ ” فَبَكَى.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا کہ میں نے شعبہ سے سنا ، انہوں نے قتادہ سے سنا اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو سورۃ ” لم يكن الذين كفروا “ سناؤں ، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بولے کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لیا ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ، اس پر حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرط مسرت سے رونے لگے ۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet (ﷺ) said to Ubai, “Allah has ordered me to recite to you: ‘Those who disbelieve (Surat-al- Bayina 98).’ ” Ubai said, “Has He mentioned my name?” The Prophet (ﷺ) said, “Yes.” On hearing this, Ubai started weeping.
USC-MSA web (English) reference