حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، . أَنَّ امْرَأَةً، سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَسَأَلَ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهَا مَاتَتْ . قَالَ “ فَهَلاَّ آذَنْتُمُونِي ” . فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک کالی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں دیکھا ، کچھ روز کے بعد اس کے متعلق پوچھا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ اس کا انتقال ہو گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر مجھے خبر کیوں نہ دی ، اس کے بعد آپ اس کی قبر پہ آئے ، اور اس پر نماز جنازہ پڑھی “ ۔