حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ “ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يُنْصَبُ لِغَدْرَتِهِ ”.
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے مجاہد نے ، ان سے طاوس نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا تھا ، اب ( مکہ سے ) ہجرت فرض نہیں رہی ۔ البتہ جہاد کی نیت اور جہاد کا حکم باقی ہے ۔ اس لیے جب تمہیں جہاد کے لیے نکالا جائے تو فوراً نکل جاؤ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن یہ بھی فرمایا تھا کہ جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین پیدا کئے ، اسی دن اس شہر ( مکہ ) کو حرم قرار دے دیا ۔ پس یہ شہر اللہ کی حرمت کے ساتھ قیامت تک کے لیے حرام ہی رہے گا ، اور مجھ سے پہلے یہاں کسی کے لیے لڑنا جائز نہیں ہوا ۔ اور میرے لیے بھی دن کی صرف ایک گھڑی کے لیے جائز کیا گیا ۔ پس اب یہ مبارک شہر اللہ تعالیٰ کی حرمت کے ساتھ قیامت تک کے لیے حرام ہے ، اس کی حدود میں نہ ( کسی درخت کا ) کانٹا توڑا جائے ، نہ یہاں کے شکار کو ستایا جائے ، اور کوئی یہاں کی گری ہوئی چیز نہ اٹھائے سوا اس شخص کے جو ( مالک تک چیز کو پہنچانے کے لیے ) اعلان کرے اور نہ یہاں کی ہری گھاس کاٹی جائے ۔ اس پر عباس رضی اللہ عنہ نے کہا ، یا رسول اللہ ! اذخر کی اجازت دے دیجئیے ۔ کیونکہ یہ یہاں کے سناروں اور گھروں کی چھتوں پر ڈالنے کے کام آتی ہے ۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا اذخر کی اجازت ہے ۔
Narrated Ibn `Umar:
The Prophet (ﷺ) said, “Every betrayer will have a flag which will be fixed on the Day of Resurrection, and the flag’s prominence will be made in order to show the betrayal he committed.”
USC-MSA web (English) reference