حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأَبِي طَلْحَةَ ” أَرَى أَنْ تَجْعَلَهَا فِي الأَقْرَبِينَ ”. قَالَ أَبُو طَلْحَةَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَسَمَهَا أَبُو طَلْحَةَ فِي أَقَارِبِهِ وَبَنِي عَمِّهِ. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمَّا نَزَلَتْ {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} جَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُنَادِي ” يَا بَنِي فِهْرٍ، يَا بَنِي عَدِيٍّ ”. لِبُطُونِ قُرَيْشٍ. وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَمَّا نَزَلَتْ {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ” يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ ”.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ‘ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے ، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ انہوں نے کہاآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ سے فرمایا ( جب انہوں نے اپنا باغ بیرحاء اللہ کی راہ میں دینا چاہا ) میں مناسب سمجھتا ہوں تو یہ باغ اپنے عزیزوں کو دیدے ۔ ابوطلحہ نے کہا بہت خوب ایسا ہی کروں گا ۔ پھر ابوطلحہ نے وہ باغ اپنے عزیزوں اور چچا کے بیٹوں میں تقسیم کر دیا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا جب ( سورۃ الشعراء کی ) یہ آیت اتری اور اپنے قریب کے ناطے والوں کو ( خدا کے عذاب سے ) ڈرا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے خاندانوں بنی فہر ‘ بنی عدی کو پکار نے لگے ( ان کو ڈرایا ) اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا جب یہ آیت اتری » وانذر عشیر تک الاقربین « آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے قریش کے لوگو ! ( اللہ سے ڈرو ) ۔
Narrated Anas:
The Prophet (ﷺ) said to Abu Talha, “I recommend that you divide (this garden) amongst your relatives.” Abu Talha said, “O Allah’s Messenger (ﷺ)! I will do the same.” So Abu Talha divided it among his relatives and cousins. Ibn ‘Abbes said, “When the Qur’anic Verse: “Warn your nearest kinsmen.” (26.214) Was revealed, the Prophet (ﷺ) started calling the various big families of Quraish, “O Bani Fihr! O Bani Adi!”. Abu Huraira said, “When the Verse: “Warn your nearest kinsmen” was revealed, the Prophet (ﷺ) said (in a loud voice), “O people of Quraish!”
USC-MSA web (English) reference