حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قُلْتُ لِعَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْتَصُّ مِنَ الأَيَّامِ شَيْئًا قَالَتْ لاَ، كَانَ عَمَلُهُ دِيمَةً، وَأَيُّكُمْ يُطِيقُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُطِيقُ
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے سفیان نے ، ان سے منصور نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے علقمہ نے ، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہکیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( روزہ وغیرہ عبادات کے لیے ) کچھ دن خاص طور پر مقرر کر رکھے تھے ؟ انہوں نے کہا نہیں ۔ بلکہ آپ کے ہر عمل میں ہمیشگی ہوتی تھی اور دوسرا کون ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جتنی طاقت رکھتا ہو ؟
Narrated Alqama:
I asked `Aisha “Did Allah s Apostle, use to choose some special days (for fasting)?” She replied, “No, but he used to be regular (constant) (in his service of worshipping). Who amongst you can endure what Allah’s Messenger (ﷺ) used to endure?”
USC-MSA web (English) reference