حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، لَقِيتُ أَنَسًا. وَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ خَرَجْتُ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَلَقِيتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ ذَاهِبًا عَلَى حِمَارٍ فَقُلْتُ أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم هَذَا الْيَوْمَ الظُّهْرَ فَقَالَ انْظُرْ حَيْثُ يُصَلِّي أُمَرَاؤُكَ فَصَلِّ.
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، انھوں نے ابوبکر بن عیاش سے سنا کہ ہم سے عبدالعزیز بن رفیع نے بیان کیا ، کہا کہ میں انس رضی اللہ عنہ سے ملا ( دوسری سند ) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا اورمجھ سے اسماعیل بن ابان نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا ، ان سے عبدالعزیز نے کہا کہمیں آٹھویں تاریخ کو منیٰ گیا تو وہاں انس رضی اللہ عنہ سے ملا ۔ وہ گدھی پر سوار ہو کر جا رہے تھے ۔ میں نے پوچھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی ؟ انھوں نے فرمایا دیکھو جہاں تمہارے حاکم لوگ نماز پڑھیں وہیں تم بھی پڑھو ۔
Narrated `Abdul `Aziz:
I went out to Mina on the day of Tarwiya and met Anas going on a donkey. I asked him, “Where did the Prophet (ﷺ) offer the Zuhr prayer on this day?” Anas replied, “See where your chiefs pray and pray similarly.”
USC-MSA web (English) reference