حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ “ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ اشْتَرَى عَقَارًا فَوَجَدَ فِيهَا جَرَّةً مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الأَرْضَ وَلَمْ أَشْتَرِ مِنْكَ الذَّهَبَ . فَقَالَ الرَّجُلُ إِنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ بِمَا فِيهَا . فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ فَقَالَ أَلَكُمَا وَلَدٌ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِي غُلاَمٌ . وَقَالَ الآخَرُ لِي جَارِيَةٌ . قَالَ فَأَنْكِحَا الْغُلاَمَ الْجَارِيَةَ وَلْيُنْفِقَا عَلَى أَنْفُسِهِمَا مِنْهُ وَلْيَتَصَدَّقَا ” .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص نے ایک زمین خریدی ، اس میں اسے سونے کا ایک مٹکا ملا ، خریدار بائع ( بیچنے والے ) سے کہنے لگا : میں نے تو تم سے زمین خریدی ہے سونا نہیں خریدا ، اور بائع کہہ رہا تھا : میں نے زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب تمہارے ہاتھ بیچا ہے ، الغرض دونوں ایک شخص کے پاس معاملہ لے گئے ، اس نے پوچھا : تم دونوں کا کوئی بچہ ہے ؟ ان میں سے ایک نے کہا : ہاں میرے پاس ایک لڑکا ہے اور دوسرے نے کہا : میرے پاس ایک لڑکی ہے ، تو اس شخص نے کہا : تم دونوں اس لڑکے کی شادی اس لڑکی سے کر دو ، اور چاہیئے کہ اس سونے کو وہی دونوں اپنے اوپر خرچ کریں ، اور اس میں سے صدقہ بھی دیں ۔