حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ سَفِينَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ كَانَ يَقُولُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ “ الصَّلاَةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ” . فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى مَا يَفِيضَ بِهَا لِسَانُهُ .
اسود کہتے ہیں کہلوگوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا کہ علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی تھے ، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : آپ نے ان کو کب وصیت کی ؟ میں تو آپ کو اپنے سینے سے لگائے ہوئے تھی ، یا گود میں لیے ہوئے تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طشت منگوایا ، پھر آپ میری گود میں لڑھک گئے ، اور وفات پا گئے ، مجھے محسوس تک نہ ہوا ، پھر آپ نے وصیت کب کی ؟ ۔