حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ” لاَ يَزَالُ هَذَا الدِّينُ عَزِيزًا إِلَى اثْنَىْ عَشَرَ خَلِيفَةً ” . قَالَ فَكَبَّرَ النَّاسُ وَضَجُّوا ثُمَّ قَالَ كَلِمَةً خَفِيَّةً قُلْتُ لأَبِي يَا أَبَةِ مَا قَالَ قَالَ ” كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ ” .
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” یہ دین بارہ خلفاء تک برابر غالب رہے گا “ لوگوں نے یہ سن کر اللہ اکبر کہا ، اور ہنگامہ کرنے لگے پھر آپ نے ایک بات آہستہ سے فرمائی ، میں نے اپنے والد سے پوچھا : ابا جان ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ؟ کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” یہ سب قریش میں سے ہوں گے “ ۔