حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ امْرَأَةً، سَوْدَاءَ أَوْ رَجُلاً كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ مَاتَ . فَقَالَ ” أَلاَّ آذَنْتُمُونِي بِهِ ” . قَالَ ” دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ ” . فَدَلُّوهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک کالی عورت یا ایک مرد مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے موجود نہ پایا تو لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا ، لوگوں نے بتایا کہ وہ تو مر گیا ہے ، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگوں نے مجھے اس کی خبر کیوں نہیں دی ؟ “ آپ نے فرمایا : ” مجھے اس کی قبر بتاؤ “ ، لوگوں نے بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی ۔