حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِلْمُتَلاَعِنَيْنِ ” حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ لاَ سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا ” . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي . قَالَ ” لاَ مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ ” .
سعید بن جبیر کہتے ہیں : میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں لعان کرنے والوں سے فرمایا : ” تم دونوں کا حساب اللہ پر ہے ، تم میں سے ایک تو جھوٹا ہے ہی ( مرد سے فرمایا ) اب تجھے اس پر کچھ اختیار نہیں “ ، اس پر اس نے کہا : اللہ کے رسول ! میرے مال کا کیا ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارا کوئی مال نہیں ، اگر تم اس پر تہمت لگانے میں سچے ہو تو مال کے بدلے اس کی شرمگاہ حلال کر چکے ہو اور اگر تم نے اس پر جھوٹ بولا ہے تب تو کسی طرح بھی تم مال کے مستحق نہیں “ ۔