حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ، أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ يَتَصَعَّدُونَ فِي ثَنِيَّةٍ فَجَعَلَ رَجُلٌ كُلَّمَا عَلاَ الثَّنِيَّةَ نَادَى لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ . فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ” إِنَّكُمْ لاَ تُنَادُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا ” . ثُمَّ قَالَ ” يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ ” . فَذَكَرَ مَعْنَاهُ .
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہوہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ایک پہاڑی پر چڑھ رہے تھے ، ایک شخص تھا ، وہ جب بھی پہاڑی پر چڑھتا تو «لا إله إلا الله والله أكبر» پکارتا ، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکار رہے ہو “ ۔ پھر فرمایا : اے عبداللہ بن قیس ! پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی ۔