وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ الْحَبَطِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ “ يَرِدُ عَلَىَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَهْطٌ مِنْ أَصْحَابِي فَيُحَلَّئُونَ عَنِ الْحَوْضِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي. فَيَقُولُ إِنَّكَ لاَ عِلْمَ لَكَ بِمَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، إِنَّهُمُ ارْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِهِمُ الْقَهْقَرَى ”.
احمد بن شبیب بن سعید حبطی نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا ، ان سے یونس نے ، ان سے ابنشہاب نے ، ان سے سعید بن مسیب نے ، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ وہ بیان کرتے تھے کہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قیامت کے دن میرے صحابہ میں سے ایک جماعت مجھ پر پیش کی جائے گی ۔ پھر وہ حوض سے دور کردےئے جائیں گے ۔ میں عرض کروں گا اے میرے رب ! یہ تو میرے صحابہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ انہوں نے تمہارے بعد کیا کیا نئی چیزیں گھڑلی تھیں ۔ یہ لوگ ( دین سے ) الٹے قدموں واپس لوٹ گئے تھے ۔ ( دوسری سند ) شعیب بن ابی حمزہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے فیجلون ( بجائے فیحلؤن ) کے بیان کرتے تھے ۔ اور عقیل فیحلؤن بیان کرتے تھے اور زبیدی نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے محمد بن علی نے ، ان سے عبیداللہ بن ابی رافع نے ، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
USC-MSA web (English) reference