حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ كُنْتُ رَجُلاً مَذَّاءً فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ فَقَالَ “ فِيهِ الْوُضُوءُ ”.
ہم سے مسدد نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ ابن داؤد نے اعمش کے واسطے سے بیان کیا ، انھوں نے منذر ثوری سے نقل کیا ، انھوں نے محمد ابن الحنفیہ سے نقل کیا ، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہمیں ایسا شخص تھا جسے جریان مذی کی شکایت تھی ، تو میں نے ( اپنے شاگرد ) مقداد کو حکم دیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کریں ۔ تو انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ( مرض ) میں غسل نہیں ہے ( ہاں ) وضو فرض ہے ۔
Narrated `Ali:
I used to get the emotional urethral discharge frequently so I requested Al-Miqdad to ask the Prophet (ﷺ) about it. Al-Miqdad asked him and he replied, “One has to perform ablution (after it).” (See Hadith No. 269).
USC-MSA web (English) reference